سہارنپور ، 25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مغربی یوپی سے 2019 لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔اتوارکوسہارنپور میں صوبے کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ نے ماں شاکمبھري دیوی کاآشیرواد لیا اور پھر ایک جلسہ عام میں پی ایم نریندر مودی اور اپنی حکومت کی جم کر تعریف کی۔اس دوران وزیر اعلی نے کہا کہ پوری دنیا میں پی ایم مودی کی دھوم ہے۔یوگی نے یہ بھی کہا کہ مودی کے 5 سال اپوزیشن کے 55 سال پر بھاری ہیں۔اس دوران وزیر اعلی نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر بھی طنز کسا۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو لگتا ہے کہ جس طرح سے آم کا پھل آتا ہے، اسی طرح آلو کا بھی پھل آتا ہے۔مغربی یوپی سے انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے وزیراعلی یوگی نے اپوزیشن پر جم کر حملہ بولا۔یوگی نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے صوبے یا ملک کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا،جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے تمام طبقوں کے مفاد کو ذہن میں رکھ ہم اپنی اسکیمیں لا رہے ہیں۔اس دوران یوگی نے راہل گاندھی کا نام لئے بغیر ان پر طنز کسا۔انہوں نے کہاکہ میں نامداروں کے کلدیپک کی ایک بات سن رہا تھا،وہ کہہ رہے تھے کہ گنے کے درخت نہیں لگائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی تو ڈیڑھ فٹ کی آلو اگا دیں گے،جیسے آم کا پھل آتا ہے، انہیں لگتا ہے کہ آلو کا بھی آتا ہوگا۔یوپی میں سیکورٹی کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے یوگی نے کہا کہ انہوں نے اپنے 2 سال کی مدت میں یوپی کو غنڈہ راج سے آزاد کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے یہاں لوگوں کو تحفظ کا ماحول دیا ہے،اب یہاں غنڈوں کے لئے صرف ایک جگہ ہے اور وہ ہے جیل۔ اس دوران وزیر اعلی نے پی ایم مودی کی جم کر تعریف کی۔یوگی نے کہاکہ ہمارے پاس مودی کا نام اور کام ہے۔ایسے میں ہم ان کے نام اور کام کے ساتھ آپ کے سامنے آئے ہیں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ دوبارہ ہمارے ساتھ ہیں۔کسانوں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ پیشرو حکومتوں نے کسانوں کے لیے کچھ نہیں کہا۔یوگی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کسانوں کا قرض معاف کر دیا۔یوگی نے صاف کہا کہ ہم جو وعدہ کرکے آئے تھے، ہم نے سب کو پورا کیا ہے۔